ایک نیوز : سی-295 فوجی طیارہ بھارتی فضائیہ میں شامل کر لیا گیا۔ ہنڈون ائیر بیس غازی آباد پر ہونے والی تقریب میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی بطور مہمان خصوصی شرکت، اسپین اور بھارتی کمپنی کے حکام بھی شریک تھے۔
#WATCH | Defence Minister Rajnath Singh inside C-295 MW transport aircraft following the aircraft's formal induction into Indian Air Force at Hindon Airbase in Ghaziabad pic.twitter.com/DjegIyUsxw
— ANI (@ANI) September 25, 2023
رپورٹ کے مطابق اس طرح کے کل 16 طیارے اسپین کی طرف سے فراہم کیے جائیں گے، جبکہ بقیہ 40 کو میک ان انڈیا پالیسی کے تحت وڈودرا، گجرات میں تیار کیا جائے گا۔
یادرہے سی-295 ایک ٹرانسپورٹ ائیرکرافٹ طیارہ ہے، جو مختصر وقت میں ٹیک آف اور لینڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سی 295 طیارے بھارتی فضائیہ کے پرانے ایورو-748 طیاروں کی جگہ لیں گے ۔
#WATCH | Defence Minister Rajnath Singh at the formal induction of the C-295 transport aircraft into the Indian Air Force pic.twitter.com/I8jb9tVo8L
— ANI (@ANI) September 25, 2023
بھارت نے 56 سی-295 طیارے خریدنے کے لیے ایئر بس ڈیفنس اینڈ اسپیس کے ساتھ 21,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے معاہدے کے تحت، ایئربس پہلے 16 طیارے 'فلائی وے' حالت میں اسپین سے ہندوستان کو چار سال کے اندر فراہم کرے گا اور 40 طیارے ہندوستان میں ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز (TASL) کے ذریعہ دونوں کمپنیوں کے درمیان صنعتی شراکت داری کے طور پر تیار اور اسمبل کیے جائیں گے۔
#WATCH | Defence Minister Rajnath Singh inducts C- 295 MW transport aircraft into the Indian Air Force at Hindon Airbase in UP's Ghaziabad pic.twitter.com/Ks05Q7faNr
— ANI (@ANI) September 25, 2023
سی 295 طیارہ زیادہ سے زیادہ 260 کلومیٹر کی رفتار سے نو ٹن تک پے لوڈ یا 71 فوجیوں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سی295 30,000 فٹ کی بلندی پر پرواز کر سکتا ہے یہ طیارہ فضائیہ کی ضرورت کے مطابق مختصر رن وے پر بھی لینڈ یا ٹیک آف کر سکتا ہے۔ یہ تقریباً 480 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 11 گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے۔ اسے ٹیک آف کے لیے 670 میٹر اور لینڈنگ کے لیے صرف 320 میٹر کا رن وے درکار ہوگا۔ اس طیارے کو ملٹری کے ساتھ ساتھ سول اور انسانی مشنز کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔