ایک نیوز: ترکیہ کے نجی چینل نے سعودی عرب کے قومی دن پر محمد بن سلمان کی عمران خان کیساتھ پرانی ویڈیو کو نیا کہہ کر شیئر کرنے پر معافی مانگ لی۔
رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے نجی چینل کی جانب سےسعودی عرب کے قومی دن پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں سعودی ولی عہد محمد سلمان کو پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کیساتھ دیکھا گیا۔ نجی چینل کی جانب سے دعوی کیا گیا کہ سعودی حکومت نے اپنے قومی دن پر بنی ویڈیو میں ولی عہد محمد بن سلمان کی عمران خان سے ملاقات کے مناظر کو بھی شامل کیا ہے۔
آر ٹی ای اردو معذرت خواہ ہے کہ یہ ویڈیو اس ہینڈل سے غلطی سے شائع ہو گئی- ہم مزید وضاحت کرتے چلیں کہ یہ ویڈیو 2019ء میں رابع صقر، سعودی گلوکار کی جانب سے تیار کی گئی تھی اور یہاں پر شائع کی گئی: https://t.co/dw1XPfc8ni https://t.co/O1XdKgJapN
— RTEUrdu (@RTEUrdu) September 25, 2023
ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نجی چینل نے ایک اور پوسٹ کی اور لکھا کہ ہم معذرت خواہ ہے کہ یہ ویڈیو اس ہینڈل سے غلطی سے شائع ہو گئی۔ نجی چینل نے مزید لکھا کہ ہم مزید وضاحت کرتے چلیں کہ یہ ویڈیو 2019ء میں رابع صقر، سعودی گلوکار کی جانب سے تیار کی گئی تھی اور یہاں پر شائع کی گئی۔