پنجاب میں پہلی بارسعودی عرب کاقومی دن جوش و خروش سےمنایاگیا

ایک نیوز: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر پہلی بار  پنجاب میں سعودی عرب کا قومی دن جوش و خروش سے منایا گیا ,سعودی عرب کے قومی دن پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  پہلی بار پنجاب میں سعودی عرب کا قومی دن جوش و خروش سے منایا گیا ,سعودی عرب کے قومی دن پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا سڑکوں پر سعودی عرب کی قیادت کے پوٹریٹ اور بینرز آویزاں کئے گئے. شاہراہوں پر سعودی عرب کی قیادت کے پوٹریٹ اور بینرز آویزاں کئے گئے۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب سے مضبوط اور دوستانہ تعلقات صدیوں پرانی ثقافتی و معاشی شراکت پر مبنی ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ تعلقات ہیں، جو ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی پوری دنیا کیلئے مثال کی حیثیت رکھتی ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ حجاز مقدس ہماری عقیدتوں کا محور اور روحانیت کا بنیادی مرکز ہے، ہر مسلمان کے دماغ کی تمام وسعتیں اور گہرائیاں حرمین شریفین کی محبت سے معمور ہیں۔