ایک نیوز: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا دورہ چین ، چینی صوبے جیانگ سو کے ڈپٹی گورنر/آئی جی پولیس سے اہم ملاقات بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے دورہ چین کے دوران طے پانے والے معاہدوں کی روشنی میں مختلف امور کو حتمی شکل دے دی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ڈپٹی گورنر/ پولیس چیف صوبہ جیانگ سو جلد ہی پنجاب کا دورہ کریں گے،ڈپٹی گورنر جیانگ سو نے سی ٹی ڈی، سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی کارکردگی کو سراہا، تجربات سے مزید استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا،وزیر اعلٰی پنجاب سید محسن نقوی کے حالیہ دورہ چین پنجاب پولیس میں شعبہ جاتی جدت لانے کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب میں چینی شہریوں، سرمایہ کاروں، سیاحوں کی سکیورٹی، پنجاب پولیس کی چین میں ٹریننگ امور کا لائحہ عمل طے کیا گیا،حکومت پاکستان اور چینی پولیس کے مابین سابق ایم او یو کے تحت دوطرفہ ورکنگ ریلیشن شب کو مزید بڑھایا جائے گا۔
ڈپٹی گورنر جیانگ سو نے کہا کہ پنجاب پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ٹیکنیکل و لاجسٹک سمیت تمام وسائل فراہم کریں گے،چینی سیاحوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے چین کے ٹور آپریٹرز جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ڈپٹی گورنر صوبہ جیانگ سو نے پاکستان میں انوسٹمنٹ سکیورٹی ونگ کے قیام کو سراہا، سرمایہ کاری کے مزید پراجیکٹس شروع کرنے کی یقین دہانی،سپیشل پروٹیکشن یونٹ، ایلیٹ فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے جیانگ سو پولیس کے مشکور ہیں،پنجاب پولیس کے اے ایس پیز شارٹ ٹریننگ کورسز کیلئے جیانگ سو صوبہ کا دورہ کریں گے،سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسران و اہلکاروں کو چینی پولیس ، ماہرین سے بہتر رابطے کیلئے چینی زبان بھی سکھائی جا رہی ہے۔