ایک نیوز : سانحہ نو مئی کے مقدمہ میں ملزمہ روبینہ جمیل کی درخواست ضمانت قبل از وقت ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سانحہ نو مئی کے مقدمہ میں ملزمہ روبینہ جمیل کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید ضمانت پر سماعت کی ۔ملزمہ کی جانب سے وکیل فیصل باجوہ ایڈوکیٹ نے دلائل دیے ۔
پراسیکیوشن کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ملزمہ کے مقدمہ میں نئی دفعات شامل ہونے کے بعد جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور ہونے کے بعد ضمانت دائر کی جا سکتی ہے ۔عدالت نے روبینہ جمیل کی درخواست ضمانت قبل از وقت ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی ۔
ملزمہ کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ 109/23 درج ہے۔