اے این ایف کی کارروائی،115 کلو منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

Sep 25, 2023 | 11:58 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  اے این ایف نےمنشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری  رکھتے ہوئے115 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار کر لیےہیں۔

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے لاہور موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب اے این ایف نے2 گاڑیوں سے 64 کلو 800 گرام چرس برآمد کر لی ہے،برآمدہ منشیات گاڑیوں کے خُفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں ۔

اے این ایف نے لاہور دورانِ کاروائی پشاور اور خیبر کے رہائشی 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، موٹروے ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے 20 کلو 400 گرام افیون، 14 کلو 400 گرام چرس اور 1 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔ منشیات پک اپ گاڑی کے نیچے باندھ کر سمگل کی جا رہی تھی، دورانِ کاروائی نوشہرہ کے رہائشی دو ملزمان موقع پر گرفتار کیا گیا ہے۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 107 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے ہیں، اس کے علاوہ خیبر کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر GF-787 کے ذریعے دبئی کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔خیبر کے علاقے زخہ خیل میں دو کاروائیوں کے دورانِ چھپائی گئی 15 کلوگرام چرس بھی برآمد کی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-25/news-1695625010-4522.mp4

مزیدخبریں