ایک نیوز: بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی گزشتہ روز ادے پور میں ہوئی جس میں بھارت کے نامور سیاستدانوں سمیت کئی اداکاروں نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق آج صبح اداکارہ اور راگھو چڈھا نے مشترکہ طور پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔پرینیتی نے شادی پر گولڈ اور آف وائٹ رنگ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا جب کہ دلہا آف وائٹ رنگ کی شیروانی میں دکھائی دیا۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی کا جوڑا معروف سلیبریٹی ڈیزائنر منیش ملہوترا نے تیار کیا جو خود بھی شادی میں دکھائی دیے۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوڑے نے مہمانوں کے بیچ میں ایک دوسرے کے ہمراہ ہی انٹری دی۔
پوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا گیا کہ 'ناشتے کی میز پر پہلی ہی گپ شپ سے ہمارے دلوں کو معلوم ہو گیا تھا، ہم ایک طویل عرصے سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے'۔اس سے قبل پرینیتی اور راگھو کی کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں جن سے متعلق دعویٰ تھا کہ یہ جوڑے کے ریسیپشن کی تصویریں ہیں جن میں اداکارہ نے گلابی رنگ کی ساڑھی جب کہ راگھو نے سیاہ پینٹ کوٹ پہنا تھا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب 13 مئی کو نئی دلی میں ہوئی تھی جس میں کئی معروف بھارتی شخصیات نے شرکت کی تھی۔