ایک نیوز: بغیرہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا اہم شاہراہوں پر داخلہ بند کر دیا گیا، سی ٹی او نے عادی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی موٹر سائیکلوں کو بند کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق بغیرہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف بڑا حکم آگیا،آج سے مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، گلبرگ سمیت اہم شاہراہوں پر داخلہ بند کر دیاگیا۔
سی ٹی او نے کہاکہ بغیر ہیلمٹ کسی کو بھی اہم و مصروف شاہراہ پر نہیں آنے دیا جائے گا،سی ٹی او نے عادی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی موٹر سائیکلوں کو بند کرنے کا حکم دیدیا۔
سی ٹی اونے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف غفلت و لاپرواہی کی دفعات کے تحت مقدمات کا حکم دیدیا۔کوئی بھی سرکاری و نیم سرکاری ادارے کا اہلکار پابندی سے مستثنیٰ نہیں،شاہدرہ،جی ٹی روڈ، برکی روڈ، بیدیاں روڈ، رائے ونڈ روڈ، روہی نالہ فیروز پور روڈ پر ناکہ بندی ہوگی،ملتان روڈ، علامہ اقبال روڈ، خیابان جناح روڈ، پیکو روڈ سمیت ریموٹ ایریاز میں بھی ناکہ بند ہوگی،قیمتی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
سی ٹی او کیپٹن(ر) مستنصر فیروزنے مزید کہا ہے کہ ہیلمٹ ہاتھ میں پکڑنے،ٹینکی پر رکھنے پر بھی کارروائی ہوگی،موٹرسائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا،کریک ڈاؤن کا مقصد قیمتی جانوں کو محفوظ بنانا ہے۔