ڈریپ کاچھاپہ،لوگوں کواندھاکردینےوالےایوسٹین انجکشن برآمد

Sep 25, 2023 | 11:14 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ڈریپ کا صوبائی ڈرگ حکام کے ہمراہ لاہور میں میڈیسن ڈسٹریبیوٹر پر چھاپہ، ڈسٹری بیوٹر کے دفتر سے ایوسٹین انجکشن کی 110 وائلز برآمد کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق روش فارما کے ڈسٹری بیوٹرز اے جی اینڈ کمپنی پر چھاپہ مارا گیا۔ برآمد شدہ انجکشن کے سیمپل ڈرگ ٹیسٹنگ لیب لاہور ارسال کر دیے گئے۔

ڈریپ نے ڈسٹری بیوٹر کو ایوسٹین انجکشن کی فروخت سے روک دیا۔ ڈی ٹی ایل لاہور ایوسٹین انجکشن کی کوالٹی، سیفٹی چیک کرے گی ۔ جینئس ایڈوانسڈ فارما اسی بیچ کے انجکشن غیر قانونی فروخت کر رہی تھی۔

مزیدخبریں