ایک نیوز: شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی حراست کےبارے میں کوئی ادارہ معلومات فراہم نہیں کررہا۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے وڈیوبیان میں کہا کہ شیخ رشید احمد کو اغواء ہوئے 9 روز گزر گئے۔پولیس سمیت ہر ادارے کا دروازہ کھٹکھٹایا کوئی کچھ نہیں بتارہا۔ شیخ رشید احمد کاخاندان تشویش میں ہے۔ شیخ رشید احمد کے ساتھ جو ہورہا ہے یہ سلوک دہشت گردوں کے ساتھ بھی نہیں ہوتا۔
شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے مزید کہا کہ ہمیں نہیں معلوم شیخ رشید اور انکے بھتیجے شیخ شاکر اور شیخ عمران کہاں ہیں۔ عدالت نے پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے کر آر پی او راولپنڈی کو کل طلب کیا ہے، شیخ رشید کے بارے پاکستان اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو خط لکھے ہیں۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ شیخ رشید کو بازیاب کرائے جائے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-25/news-1695621604-8851.mp4