عمران خان کو انسداد دہشتگردی عدالت پیش کرنے کی درخواست پر دلائل طلب

Sep 25, 2023 | 10:50 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کی درخواست پر فریقین سے 12 اکتوبر تک دلائل طلب کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ رمنا میں درج 2 مقدمات پر سماعت ہوئی، تحریک انصاف کے وکیل ضیاء الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل ضیاالرحمان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش کرنے کی درخواست دائر کردی۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فریقین سے 12 اکتوبر تک دلائل طلب کرتے ہوئے  کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

مزیدخبریں