شہداء پولیس کے ورثاء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پروگرام کا انعقاد

Sep 25, 2023 | 10:34 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:وطن پر آنے والی ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج کے علاوہ ہماری پولیس صف اول میں رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بقاء کی خاطر پولیس کے نوجوانوں اور افسران کی بے لوث اور بے شمار قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔آج یومِ شہداء پولیس کے موقع پر شہداء پولیس کے ورثاء نے اپنے جذبات کا اظہار کیا،اس موقع پر پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

شہداء کے لواحقین کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا شہید ہوا ہے، اگر ملک کو دوسرے بیٹے کی قربانی کی ضرورت پڑے میں اس کے لئے بھی تیار ہوں۔محمد عاقب شہید کے والد نے کہا کہ شہداء ہماری قوم کا فخر ہیں، وہ ہمارے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے جان قربان کر دیتے ہیں۔

 شبیر حسین شہید کے بھائی نے کہا کہ میرے بڑے بھائی نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا،اگر مجھے بھی موقع ملے تو ملک کی خدمت کا یہ موقع ہاتھ سے نہیں جانے دوں گا۔زندہ قومیں اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولتی۔

پولیس کے یہ عظیم شہداء اپنا آج ملک کے مستقبل پر قربان کر کے آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ بن گئے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-25/news-1695620030-2574.mp4

مزیدخبریں