ایک نیوز :پاکستان کے سوئٹزرلینڈ کہلانے والی وادی سوات میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق سوات کے علاقہ کالام میں صرف ستمبر کے مہینہ میں بڑی تعداد میں یورپین ملکوں کے سیاحوں کی آمد ہوئی ہے۔ یر ملکی سیاحوں نے منکیال اور مہوڈنڈ کی پہاڑیوں پر ٹریکنگ کے لئے رخ کیا۔ غیر ملکی سیاحوں نے گروپس کی شکل میں کالام کے مختلف علاقوں اور پہاڑوں کا رخ کیا۔
غیر ملکی سیاحوں کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور عوام بھی اچھی ہے۔ ہمارا یہاں بہت اچھا تجربہ رہا ہے اور ہمارے لئے اب یہ ضروری ہے کہ ہم دوبارہ یہاں آئیں۔ سوات کے لوگ بہت دوست مزاج ہیں،عوام اور فوج نے ہمارا بہت خیال رکھا اور مدد کی،پاکستان آرمی بہت پروفیشنل آرمی ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-25/news-1695619606-5162.mp4