ایک نیوز: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے صحافی عمران ریاض کی حالت کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا۔
عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ عمران ریاض خان خیریت سے گھر پہنچ گئے ہیں ان کے قریبی دوست سے بات ہوئی ہے وہ کہہ رہے کہ بالکل ٹھیک ہیں۔
نعیم حیدر پنجوتھا نے مزید کہاکہ میں نے پوچھا کہ کمزور تو نہیں ہوئے تو انہوں نے کہا تھوڑا فرق ہے لیکن وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ڈاکٹر سے چیک اپ کے بعد وہ لوگوں سے ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈٹ کے کھڑے ہیں کپتان کے ساتھ۔
یاد رہے کہ صحافی عمران ریاض 4ماہ بعد بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں،ان کی بازیابی کی اطلاع سیالکوٹ پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر دی گئی۔
عمران ریاض خان خیریت سے گھر پہنچ گئے ہیں ان کے قریبی دوست سے بات ہوئی ہے وہ کہہ رہے کہ بالکل ٹھیک ہیں،میں نے پوچھا کہ کمزور تو نہیں ہوۓ تو انہوں نے کہا تھوڑا فرق ہے لیکن وہ بلکل ٹھیک ہیں اور ڈاکٹر سے چیک اپ کے بعد وہ لوگوں سے ملیں گے،انہوں نے کہا کہ ڈٹ کے کھڑے ہیں کپتان کے ساتھ. pic.twitter.com/ZV2eJ785n7
— Naeem Haider Panjutha (@NaeemPanjuthaa) September 25, 2023