بشریٰ بی بی کےسابق شوہر خاور مانیکا ایک روزہ ریمانڈ پراینٹی کرپشن کےحوالے

Sep 25, 2023 | 15:52 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو بیرون ملک جانے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا۔عدالت نے خاور مانیکا کو ایک روزہ ریمانڈ پراینٹی کرپشن کےحوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے خاور مانیکا کو راہداری ریمانڈ کے لیے ضلع کچہری پیش کر دیا،اینٹی کرپشن حکام نے خاور مانیکا کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرکے راہداری ریمانڈ لے لیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن حکام کی درخواست پر ایک دن کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ خاور مانیکا کو کل تک متعلقہ عدالت میں پیش کریں۔

قبل ازیں ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے خاور مانیکا کو دبئی جانے سے روک لیا،خاور مانیکا نجی ایئر لائن سے دبئی جارہے تھے، خاور مانیکا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے پر روکا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے،ایف آئی اے نے خاور مانیکا کو اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خاور مانیکا سرکاری ملازم ہیں اور باہر جانے کا این او سی بھی ان کے پاس موجود تھا تاہم سٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے انہیں روک لیا گیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام پر خاور فرید مانیکا کو گرفتارکر لیا ہے،خاور فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے ریفرنس پر انکوائری کر رہے ہیں۔ڈی سی ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ خاور مانیکا نے قبرستان کی جگہ پر غیر قانونی شادی ہال تعمیر کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ خاور فرید مانیکا نے قبرستان کی زمین پر غیر قانونی 26دوکانیں بھی تعمیر کیں۔شادی ہال بغیر منظوری/ نقشہ قبرستان کی 4 کنال اراضی پر بنایا گیا۔خاور فرید مانیکا ایک عرصے سے پیر اسلام قبرستان حویلی لکھا کی زمین پر ناجائز قابض ہیں،خاور فرید مانیکا کو ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔اینٹی کرپشن نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر گرفتار کیا،اینٹی کرپشن کی پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں