بلوچستان میں سکھ برادری کا بھارت کے خلاف شدید احتجاج

بلوچستان میں سکھ برادری کا بھارت کے خلاف شدید احتجاج

ایک نیوز: سکھ برادری نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ لسبیلہ پریس کلب حب، بلوچستان میں کینیڈا میں را کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔

رپورٹ کے مطابق سکھ برادری نے بھارتیوں کے سکھوں پر دنیا بھر میں جاری مظالم کو اجاگر کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔اقلیتی رہنما بلوچستان کا کہناہےکہ کینیڈا میں ہمارے بھائی ہردیپ سنگھ نجر کو بے رحمی سے قتل کیا گیا ہے جس پر بلوچستان کی تمام  سکھ کمیونٹی اور اقلیتی برادری پرزور مذمت کرتی ہے۔ہم کینیڈا کے پرائم منسٹر جسٹن ٹروڈو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہردیپ سنگھ نیچر کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کریں۔
سکھ برادری اور اقلیتی کمیونٹی نے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی اور احتجاج ریکارڈ کیا۔ریلی کے شرکاء نے بھارتی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، احتجاج کے دوران “مودی سرکار مردہ باد” کے نعرے بھی بلند کیے گئے۔

 سکھ لسبیلہ پریس کلب، حب کے باہر جمع ہوئے اور انہوں نے مودی اور بھارت مخالف پینافلیکس اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ احتجاج کا مقصد ہندوستان کے ظالمانہ طرز عمل کو اجاگر کرنا تھا، بلوچستان کے سکھوں نے ریلی نکالتے ہوئے دنیا بھر میں موجود سکھ کمیونٹی کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-25/news-1695618843-4862.mp4