پاک فوج کا بے لوث عوامی خدمت خلق کا سلسہ جاری

Sep 25, 2023 | 09:57 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاک فوج کی جانب سے لوث عوامی خدمت خلق کا سلسہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاک فوج نے سیلانی ویلفیئر کے تعاون سے 4 سے 28 ستمبر کے دوران 8 مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا۔ پاک فوج نے چشتیاں، بہاولنگر اور منچن آباد میں مفت میڈیکل کیمپس منعقد کیے۔میڈیکل کیمپس میں جنرل، آئی، گائینی اور چائیلڈ او پی ڈیز کا انتظام کیا گیا تھا۔چشتیاں اور منچن آباد کے مفت میڈیکل کیمپس میں کل 7001 مریضوں کا علاج کیا گیا۔

آئی او پی ڈی میں 3349، جنرل میڈیکل او پی ڈی میں 1829، چائیلڈ او پی ڈی میں 522، گائینی میں 481 مریضوں کا علاج کیا گیا جبکہ 818 کیٹرایکٹ سرجریز بھی کی گئیں ۔میڈیکل کیمپس میں 818 مریضوں کو مفت نظر کی عینک بھی فراہم کی گئیں۔میڈیکل کیمپس میں مریضوں کو مفت دوائیاں بھی فراہم کی گئیں۔منچن آباد، بہاولنگر اور چشتیاں کی عوام نے پاک فوج کی بے لوث خدمت کو خوب سراہا ۔عوام نے پاک فوج کے لیے بےحد تشکر اور احسان مندی کا اظہار کیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-25/news-1695617832-1550.mp4

مزیدخبریں