ورلڈ کپ؛قومی اسکواڈ کو بھارت کیلئے ویزے آج جاری ہونے کا امکان

Sep 25, 2023 | 09:50 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: قومی کرکٹ اسکواڈ کی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے ویزوں کا اجرا آج ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کو ویزے جاری کرنےکیلئےبھارتی سفارت خانےکو اپنی وزارت داخلہ سے این او سی آج مل جائے گا  جس کے بعد ویزے جاری کردیے جائیں گے۔ویزوں کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے نے آئی سی سی سے رابطہ کیا تھا اور آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو جلد این او سی جاری کرانے کی ہدایت کی تھی۔

بی سی سی آئی نے وزارت داخلہ سے این او سی جلد جاری کرنے کا کہا جس کے بعد معاملے پر آج پیشرفت ہونے کا قومی امکان ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ قومی کرکٹ اسکواڈ بدھ کی صبح براستہ دبئی حیدر آباد دکن کیلئے روانہ ہوگا اور میگا ایونٹ کے آغاز سے پہلے قومی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

مزیدخبریں