کراچی:چپ تعزیےکاپہلاجلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پزیر

Sep 25, 2023 | 09:16 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:کراچی میں چپ تعزیے کا پہلا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پہنچ کر اختتام پزیر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق چپ تعزیے کا مرکزی جلوس آج صبح نشتر پارک سے برآمد ہوا تھا،چپ تعزیے کا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پزیر ہوا۔جلوس کی گزرگاہ پر پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کی گئی تھی۔جلوس کی گزرگاہوں سے متصل گلیاں اور سڑکیں کنٹینر لگا کر بند کی گئی تھیں۔

چپ تعزیے کا دوسرا جلوس دوپہر میں برآمد ہو گا

 کراچی میں چپ تعزیے کا دوسرا جلوس دوپہر 1 بجے، رضویہ سوسائٹی قصرِ مصیب، رضویہ چورنگی ناظم آباد سے برآمد ہو ا۔ٹریفک پولیس کے مطابق جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ پر ختم ہو گا۔دوسرے جلوس کے سلسلے میں شہریوں کو زحمت سے بچنے کے لیے کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان مرتب کیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق دوسرے جلوس کے دوران نارتھ ناظم آباد، حیدری اور ناظم آباد نمبر 7 سے آنے والا ٹریفک موڑا جائے گا، ناظم آباد سے آنے والے ٹریفک کو لیاقت آباد 10 نمبر اور حسن اسکوائر بھیجا جائے گا۔

واٹرپمپ سےکریم آباد فلائی اوور دوپہر 1 بجے ٹریفک کے لیے بند ہو جائے گا، اس دوران ٹریفک کریم آباد چوک سے موسیٰ کالونی سے حسن اسکوائر جائے گا۔

دوپہر 1 بجے سے پہلے لیاقت آباد 10 نمبر اور سپر مارکیٹ سے آنے والا ٹریفک سندھی ہوٹل موڑا گیا، سندھی ہوٹل سے ٹریفک یونیورسٹی روڈ کی طرف موڑ دیا گیاجبکہ الطاف حسین بریلوی روڈ بڑا بورڈ سے گجر نالہ کراسنگ تک بند کیا گیا۔

سیکیورٹی کے انتظامات
شہرِ قائد کراچی میں جلوس کے روٹ پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔

جلوس کے روٹ پر آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر، بسیں اور واٹر ٹینکر لگا کر بند کیا گیا ہے۔

جلوس کے روٹ کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جا رہی ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس کے روٹ کی سرچنگ میں مصروف ہے۔

مزیدخبریں