ایک نیوز: پاکستان سے مصر جانے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کردی گئیں، اہم سرٹیفکیٹس کا حصول لازمی قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مصر کے لیے رخت سفر باندھنے والے پاکستانی مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کردی گئی ہیں جس کے تحت مصر جانے والوں کے لیے پولیس اور پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مسافروں کی آگاہی کے لیے سی اے اے کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر مسافروں کے لیے ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مصر جانے والے پولیو ویکسی نیشن کا عالمی سرٹیفکیٹ لازمی رکھیں۔ خاص طور پر پولیو ویکسین، اوپی وی یا آئی پی وی دونوں قابل قبول ہیں۔
مصر نے جن ممالک کے لیے پولیوویکسین لازمی قراردی ہے ان میں پاکستان، افغانستان، ملاوی، موزمبیق اور کانگو شامل ہیں۔