ایک نیوز:ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنےآئی ہےکہ صبح 7 بجے سے صبح 9 بجے کے درمیان ورزش کرنا وزن پر قابو رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اپنےآپ کو سلم ،سمارٹ اور فیٹ رکھناہرکسی کی خواہش ہوتی ہےاس بارےمیں ایک نئی تحقیق سامنےآئی ہےاگرچہ ورزش کیلئے مفید اوقات کے حوالے سے ماہرین میں اختلافِ رائے رہا ہے لیکن نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ دن کے آغاز کا وقت معتدل سے سخت ورزش اور موٹاپے کے درمیان تعلق کو بڑھانے کیلئے بہترین وقت ہے۔
تحقیق میں محققین نے 5 ہزار 285 افراد کا جائزہ لیا ۔ان افراد کو صبح، دوپہر اور شام میں ورزش کے گروپس میں تقسیم کیا گیا۔صبح کے گروپ میں 10 سے 13 برس کی عمر کے 642 افراد تھے۔ یہ گروپ دیگر دو گروپس سے کم عمر تھا۔
تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ افراد جو صبح کے وقت جسمانی سرگرمی کی گائڈ لائنز (150 منٹ کی معتدل سے سخت جسمانی سرگرمی) پر پورا اترتے تھے ان کا باڈی ماس انڈیکس اور کمر کی پیمائش دیگر گروپس کے ممبران کی نسبت کم تھی۔
دی ہانگ کانگ یونیورسٹی کے ہیلتھ سائنسز ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ پروفیسر ٹونگیو ما کے مطابق یہ تحقیق یومیہ طرز کی جسمانی ورزش کا معائنہ کرنے اور اس کے صحت پر اثرات کا جائزہ لینے کا ایک نیا طریقہ فراہم کرتی ہے۔
تحقیق میں صبح کے وقت ورزش کرنے والے افراد نے دن کے بعد کے حصے میں ورزش کرنے والوں کے مقابلے میں صحت مند غذا اور کم حراروں کی کھپت کے حوالے سے بھی بتایا۔
نتائج کے مطابق صبح میں ورزش کرنے والوں نے دیگر افراد کی نسبت زیادہ مقدار میں وقت بیٹھ کر یا لیٹ کر گزارا تھا۔ لیکن ماہرین کے علم میں یہ بات بھی آئی کہ اس سب کے باوجود ان افراد کے نچلے جسم کا ماس انڈیکس اور کمر کی پیمائش برقرار تھی۔
صبح سویرے ورزش کرنا وزن پر قابو رکھنے میں مددگارہوسکتاہے، تحقیق
Sep 25, 2023 | 08:42 AM