ایشین گیمز ہاکی ایونٹ: قومی ٹیم کی دھواں دارکارکردگی، سنگاپور کو 0-11 سے شکست

Sep 25, 2023 | 08:25 AM

ایک نیوز:ایشین گیمزکےہاکی ایونٹ میں پاکستان نےدھواں دارکارکردگی کامظاہرہ کرتےہوئے ، سنگاپور کو 0-11 سے شکست دےدی۔ پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت اور ارباز خان نے ہیٹ ٹرکس بنائیں۔
تفصیلات کےمطابق چین کے شہر ہینگزو میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے سنگاپور کے خلاف بھرپورکارکردگی کرتےہوئے 0-11 کے بڑے مارجن سے فتح حاصل کی۔
گرین شرٹس پہلے کوارٹر میں صرف ایک گول کرسکی تھی لیکن بقیہ تین کوارٹرز میں اُس نے حریف کے خلاف گولوں کی برسات کردی۔
پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت اور ارباز احمد نے ہیٹ ٹرکس کیں، پاکستان کے بقیہ گول عبدالوحید رانا، افراز، عبدالرحمٰن، عماد اور صفیان خان نے کیے۔

مزیدخبریں