کالج سےبیدخل طالبہ نےاپنی ماں کوقتل کردیا،فردجرم عائد

کالج سےبیدخل طالبہ نےاپنی ماں کوقتل کردیا،فردجرم عائد
کیپشن: Expelled student from college killed her mother, charged with crime

ایک نیوز: امریکی ریاست اوہائیو میں ایک طالبہ نے اپنی ماں کے سر پر لوہے کی راڈ مار کر صرف اس وجہ سےقتل کردیاتھاکہ اس کی ماں کو اس کے کالج سے نکالے جانے کا پتا نہ چل جائے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق طالبہ پر الزام تھا کہ پہلے اس نے والدہ کے سر پر لوہے کاراڈ مارا اور پھر گردن پر 30 بار چاقو کے وار کیے جس سے 50 سالہ برینڈا پاول کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تھی۔
ریاست اوہائیو کی عدالت نے ماؤنٹ یونین یونیورسٹی کی 23 سالہ طالبہ سڈنی پال پر اپنی ماں کو 2020 میں بیدردی سے قتل کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی۔
عدالت میں استغاثہ نے دعویٰ کیا کہ طالبہ کو کالج سے نکال دیا گیا تھا اور وہ نہیں چاہتی تھی کہ والدہ کو پتہ چلے۔ اس لیے ماں کو قتل کردیا۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات سے فرد جرم عائد ہونے تک طالبہ کا 3 ماہرین نفسیات نے معائنہ کیا اور اسے شیزوفرینیا کی مریضہ قرار دیا تھا۔ رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔
میڈیا کے مطابق کیس کا فیصلہ 28 اکتوبر 2023 کو جج کیلی میک لافلن سنائیں گے اور ممکنہ طور پر ذہنی صحت کی سہولت یا جیل میں قید کی سزا ہوسکتی ہے۔