ٹک ٹاک نے ٹاپک کی تلاش کیلئے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی

 ٹک ٹاک نے ٹاپک کی تلاش کیلئے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
کیپشن: Tik Tok has started testing Google search for topic searches

ایک نیوز:ٹک ٹاک نےٹاپک کی تلاش کیلئےایپلی کیشن میں گوگل سرچ کی آزمائش شروع کردی۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ ہفتے کے شروع میں ایپ محقق راڈو اونسیسکو نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا جس میں ٹک ٹاک میں ٹاپک کی تلاش کیلئے گوگل سرچ کے ٹیب کو دیکھا جاسکتا ہے۔
اسکرین شاٹ کے مطابق گوگل سرچ کا کارڈ ٹِک ٹاک کی ویڈیوز کے درمیان میں موجود ہے اور جب اس کارڈ کو دبایا جائے گا تو ایک انتباہ سامنے آئے گا جو واضح کرے گا سرچ کے نتائج کی ذمہ داری ٹک ٹاک پر عائد نہیں ہوگی۔
ٹِک ٹاک سرچ کو عموماً مختلف عنوانات کے حوالے سے ویڈیوز کی تلاش کیلئے استعمال کرتے ہیں لیکن یہ واضح ہے کہ کمپنی چاہتی ہے کہ اس فیچر کو صارفین کیلئے مزید کارآمد بنایا جائے۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئےترجمان ٹِک ٹاک نے اس بات کی تصدیق کی کہ کمپنی گوگل سرچ کی شمولیت کی آزمائش کر رہی ہے لیکن اس متعلق کچھ نہیں بتایا کہ آیا کمپنی کی جانب سے یہ اقدام گوگل کے ساتھ کسی مالی معاہدے کی صورت میں ہوا ہے یا نہیں۔