بھارت:نڈرخاتون نےخطرناک سانپ کوقابوکرلیا،ویڈیووائرل

بھارت:نڈرخاتون نےخطرناک سانپ کوقابوکرلیا،ویڈیووائرل
کیپشن: India: Intrepid woman tames dangerous snake, video viral

ایک نیوز:بھارت میں بہادر خاتون نے بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے اپنے ہاتھ سے سانپ کو قابو کر کے سب کو حیران کردیا۔
تفصیلات کےمطابق انسٹاگرام پرشیئرکی گئی خاتون کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران ہوگئے۔
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر کولا پور کے ایک اسٹور میں ایک سانپ پایا گیا جسے پکڑنے کیلئے انتظامیہ نے خاتون کو طلب کیا تھا، جس نے اسے باآسانی اپنے قابو میں کرلیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اسٹور کے اندر موجود ہیں اور اس دوران انہوں نے اپنے ہاتھوں میں سانپ کو پکڑا ہوا ہے، جسے وہ لے کر آتی ہے اور ایک پیکٹ میں بند کردیتی ہے، جبکہ اس دوران انہیں بالکل بھی خوف محسوس نہیں ہوتا اور اسٹور کا عملہ بھی ان کی بہادری دیکھ کر حیران ہوجاتا ہے۔
شہوتا نامی خاتون سانپوں کو پکڑنے کی ماہر ہیں جو اپنے انسٹاگرام پر اس سے متعلق ویڈیو اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو حال ہی میں انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے، جس میں ان کی صلاحیتوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔