ایک نیوز:برٹش ایئرویز میں سفرکےدوران ایک مسافرخاتون کےبارےجہازکاعملہ اورمسافریہ خیال کررہےتھےکہ خاتون اپنی سیٹ پرسورہی ہیں،لیکن سفرکےاختتام پر پتہ چلاکہ خاتون مرچکی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق73 سالہ خاتون لندن سےفرانس جانےکیلئےبرٹش ایئرویزکی پروازمیں سوارہوئی تھیں،اورفرانس پہنچنےسےپہلےمسافرخاتون کی موت واقعہ ہوچکی تھی،جس کےبارےمیں شک ہےکہ شایدخاتون کی موت دل کادورہ پڑنےسےہوئی ہے۔
فرانس میں جب پرواز نے لینڈنگ کی اور دوسرے مسافر جہاز سے اترنے کیلئے اٹھے تو مسافروں نے دیکھا کہ خاتون طیارے سے اترنے کیلئے حرکت نہیں کر رہیں۔ جب کچھ مسافروں نے خاتون کو جگانے کی کوشش کی تو وہ بے جان تھیں۔
جس پر مسافروں نے فوری طور پر ہوائی جہاز عملے کو اطلاع دی ، جس کے بعد عملے نے ایمرجنسی سروسز کو کال کی۔ طبی عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون کی موت کی تصدیق کی جبکہ مقامی وقت کے مطابق رات10 بجے کے قریب خاتون کو مردہ قرار دے دیا گیا۔
برٹش ایئرویزکےترجمان نےکہاہےکہ ہم اس دکھ کے لمحات میں مسافر خاتون کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب ترجمان ایئرویز کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم خاتون کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم یا اس کی تصدیق کرنے سے قاصر ہیں۔
واضح رہے کہ خاتون کی شناخت اور ان کی موت سے متعلق صحیح حالات ابھی تک منظر عام پر نہیں آئے ہیں۔ فرانسیسی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون برطانوی شہری تھیں لیکن اس کی بھی تصدیق ہونا باقی ہے۔
ہوائی جہازمیں سفرکےدوران”سونےوالی خاتون“مسافرمردہ نکلیں
Sep 25, 2023 | 04:01 AM