ہدایتکارایٹلی شاہ رخ کےہیئرسٹائل کےمداح نکلے

Sep 25, 2023 | 03:18 AM

ایک نیوز: ہدایتکار ارون کمار المعروف ایٹلی نے فلم جوان میں کنگ خان کے بغیر بالوں (گنجا) نظر آنے کے حوالے سے کہا کہ شاہ رخ کے بال انکی شخصیت کا سب سے اہم حصہ ہے۔
ہدایتکارکااس حوالےسےکہناہےکہ جب میں اپنےسکول کےزمانےمیں بالوں کی کٹنگ کروانےجاتاتھاتووہاں پر موجودآدمی کوشاہ رخ کٹ کرنےکاکہتاتھا۔
ایٹلی کامزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان جب30 اور40 سال کے درمیان تھے تو انکا ہیئر اسٹائل کچھ اور تھا، اور جب میں نے دیکھا کہ فلم کی ضرورت اور پرستاروں کی خواہش ذرا مختلف ہے لہٰذا ہم بھی ایک نیا اوتار دیکھنا چاہتے تھے۔
اس پر جب میں نےشاہ رخ خان سے بغیربالوں کےکام کرنےکوکہاتواداکارمان گئےاورانہوں نےاس بات پرمکمل طورپرہماراساتھ دیا۔

مزیدخبریں