اداکارہ یشماگل نےشعیب اخترکاشکریہ کیوں اداکیا؟

Sep 25, 2023 | 02:54 AM

ایک نیوز:سابق فاسٹ باؤلرشعیب اخترنےیشماگل کی آنکھوں کی تعریف کردی،جس کےجواب میں اداکارہ نےسٹارکرکٹرکاشکریہ اداکردیا۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ یشماگل اور کرکٹر شعیب اخترکی سوشل میڈیاپرایک ویڈیووائرل ہورہی ہے،جس میں یشماگل خوشی سے پھولے نہیں سما رہیں جس کی وجہ شعیب اختر کی جانب سے اداکارہ کی آنکھوں کی تعریف ہے۔
ویڈیو میں یشما گل کہہ رہی ہیں کہ 'مجھے آج سے پہلے کبھی میری آنکھوں کی اس سے بہتر تعریف سننے کو نہیں ملی کہ میری آنکھیں شعیب اختر سر سے ملتی ہیں'۔
اداکارہ نے سابق کرکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ میری سب سے بڑی تعریف ہے' جس پر شعیب اختر نے کہا کہ 'کتنی پیاری آنکھیں ہیں' ساتھ ہی ویڈیو میں انہوں نے اپنی آنکھوں کو بھی کیمرے میں دکھایا اور یشما گل کی طرف اشارہ بھی کیا۔

مزیدخبریں