اٹک جیل انتظامیہ کی عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذرت

Sep 25, 2023 | 00:49 AM

ایک نیوز : سابق  وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کواٹک جیل انتظامیہ نے عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کردی۔ 

 اٹک جیل انتظامیہ نے   عمران خان  کو عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے انہیں  ( عمران خان  کو) پیش کرنے سے چھوٹ دینے کی استدعا کی ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ ٹرائل جیل میں ہورہا یے لہذا چیئرمین پی ٹی آئی  کو جیل سےدوسری جگہ منتقل کرنا سیکورٹی رسک ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی  ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمے میں اسیر ہیں، ان کی 25 ستمبر کو اسلام آباد میں سینئر سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں پیشی ہے۔

دریں اثنا  پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی سینئر سول جج  کی عدالت میں پیشی کے لیے اسلام آبادپولیس سکیورٹی پرماموراور عدالت پیش کرنے والے پولیس افسران کی فہرست اٹک جیل کو فراہم  کرے گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق   عمران خان کوعدالت پیش کرنےکے حوالے سے پولیس نے مجوزہ اقدامات سے وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا ہے۔

اٹک جیل انتظامیہ کواسلام آباد پولیس کی گاڑیوں کےنمبر بھی فراہم کیے جائیں گے۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کی حتمی ہدایت ملنے پرپولیس فوری مجوزہ اقدامات اٹھائے گی۔

مزیدخبریں