چین، کوئلےکی کان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک  

چین، کوئلےکی کان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک  
کیپشن: 16 people died in a coal mine fire in China

ایک نیوز :چین کے شہر ونژو  میں کوئلےکی کان میں آگ لگنے سے 16افراد ہلاک ہوگئے۔

چینی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنےکی ابتدا کنویئربیلٹ میں آتشزدگی سے ہوئی۔کچھ گھنٹوں کی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا گیا تاہم حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

 واقعےکے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، حکام کا کہنا ہےکہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین میں کوئلے کی کانوں میں اکثر حادثات سامنے آتے رہتے ہیں جس کی بڑی وجہ حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کرنا ہے۔