آئی فون 14میں خرابی ،شکایات کے انبار لگ گئے 

آئی فون 14میں خرابی ،شکایات کے انبار لگ گئے 
کیپشن: Apple Confirms More Problems For iPhone 14, iPhone 14 Pro Buyers

ایک نیوز نیوز : آئی فون 14لانچ ہوتے ہی خرابی کا شکار ہوگیا ، صارفین نے شکایات کے انبار لگادیئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی فون 14کے صارفین نے شکایات کے انبار لگادیئے جس کی وجہ سے ایپل کو ہنگامی طور پراپ ڈیٹس جاری کرنا پڑیں مگر اس کے باوجود بھی آئی فون صارفین کی شکایات آرہی ہیں۔  ایپل نے بھی کچھ مسائل کو کنفرم کیا ہے ۔
صارفین کے مطابق آئی فون 14 پرو میکس میں ٹک ٹاک، اسنیپ چیٹ اور انسٹاگرام جیسی تھرڈ پارٹی کیمرہ ایپس کا استعمال کرتے ہوئے تصاویر دھندلی ہو جاتی ہیں۔ صارفین کے مطابق جب وہ دیگر ایپس استعمال کر رہے ہوتے ہیں تو موبائل فون میں موجود پیچھے کا کیمرہ ہلتا ہے، ایک صارف نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اس نے دکھایا آئی فون 14 پرو میکس کیمرہ اسنیپ چیٹ استعمال کرتے وقت باقاعدہ وائبریٹ کررہا ہوتا ہے ۔


اس کے علاوہ بھی آئی فون 14میں شکایات سامنے آرہی ہیں ،کئی صارفین نے بتایا کہ کا رپلے میں فون کالز کا معیاراور آواز دونوں ہی انتہائی خراب ہیں اور آواز سننا بھی مشکل ہوجاتا ہے ۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس سے تو بہتر آئی فون 11 پرو میکس  تھا جس پر کبھی ایسا مسئلہ درپیش نہیں آیا۔تاہم ایپل نے اس پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔آئی فون پرو اور پرومیکس میں ڈیٹا منتقلی کا مسئلہ بھی سامنے آیا جسے ایپل کمپنی نے خود کنفرم کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔