ایک نیوز نیوز : لندن میں تحریک انصاف کے حامیوں نے وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو گھیر لیا ، گالم گلوچ بھی دیں۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل لندن میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ایک کافی شاپ میں موجود تھیں کہ تحریک انصاف کے حامیوں نے انہیں گھیر لیا اور نعرے بازی شروع کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
وزیراطلاعات کے سامنے تحریک انصاف کے حامیوں نے احتجاج کیا اور کہاکہ پاکستان میں سیلاب آیا ہوا ہے اور تم یہاں عیاشی کررہے ہو۔
احتجاج کے باوجود مریم اورنگزیب ہاتھ میں کین لیے اپنے موبائل فون میں مگن ہیں۔ انہوں نے احتجاج کرنے والوں کو نظر انداز کر دیا۔