مسلم لیگ ن نے وزیراعظم کی آڈیو کو تسلیم کرلیا

Sep 25, 2022 | 20:56 PM

ایک نیوز نیوز : وفاقی وزیراطلاعات   مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم کی لیک آڈیو اس بات کا ثبوت ہےکہ کوئی غیرقانونی کام نہیں ہوا، نہ ہی کسی کو کوئی ناجائز فائدہ پہنچایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو غصہ اور تکلیف ہے کہ آڈیو سے بھی کوئی غیرقانونی چیز برآمد نہ ہوسکی، پانچ قیراط ہیرے کے لیے حکومتی پالیسی بدلنے والا آج دوسروں پر بہتان تراشی کر رہا ہے، گھڑیوں سے منافع کمانے والاجھوٹ بولنے سے پہلے آئینہ دیکھ لیا کرے، آڈیو میں شوکت ترین اور صوبائی وزرا کی پاکستان دشمن سازش جیسی کوئی بات نہیں نکلی۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ بھارت سے بجلی کا پلانٹ عمران خان حکومت کی پالیسی اور قانون کے مطابق آیا،بھارتیوں سے فارن فنڈنگ لینے والا حسد سے چیخیں مار رہا ہے۔

مزیدخبریں