ایک نیوز نیوز : صنعتوں کے لیے افرادی قوت کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے برطانوی حکومت کی جانب سے ویزا سسٹم میں نمایاں تبدیلیاں لائے جانے کا امکان ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم لز ٹرس کی جانب سے غیرملکی ورکرز کے لیے ویزوں کے حصول کو آسان بنایا جائے گا، فیصلہ برطانیہ میں کساد بازاری کے انتباہ کے بعد کیا گیا ۔ برطانوی اخبار کے مطابق کچھ شعبوں کے لیے انگلش بولنے کی شرط کو بھی نرم کیا جائے گا تاکہ برطانیہ میں زیادہ غیرملکی ورکرز آسکیں۔
برطانوی اخبار کے مطابق نئے پروگرام کے تحت یورپی یونین سے باہر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے غیرملکی افراد کے لیے برطانیہ میں داخلہ آسان بنایا جائے گا، جس کے لیے ویزا فیس کو کم کیا جائے گا۔ طویل المعیاد بنیادوں پر غیرملکی ورکرز کو 5 سال کے بعد برطانیہ میں قیام کے لیے 35 ہزار 800 پاؤنڈز کی تنخواہ کی شرط کو بھی پورا نہیں کرنا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق نئے پروگرام کے تحت زراعت کے لیے بھی غیرملکی ورکرز پر عائد پابندی کو ختم کیا جائے گا۔