ایک نیوز نیوز : بھارت کی یونیورسٹی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے میں بھارتی فوجی ملوث نکلا ،زیر حراست ملزموں کی نشاندہی پر پولیس نے بھارتی فوج کے اہلکار کو اروناچل پردیش سے حراست میں لے لیا۔
بھارت کی پنجاب پولیس کے مطابق اسکینڈل سامنے آنے پر اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والا بھارتی فوجی سنجیو سنگھ فرار ہوگیا تھا جسے دو دن کی مسلسل تلاش کے بعد گرفتار کرلیا اور اب موہالی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل چندی گڑھ میں یونیورسٹی کی طالبات کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوگئی تھیں جس طالبات نے شدید احتجاج کیا تھا ۔