بنگلہ دیش :کشتی  ڈوبنے سے 23ہندویاتری ہلاک

Sep 25, 2022 | 19:18 PM

ایک نیوز نیوز : بنگلہ دیش میں دریا میں مسافر کشتی ڈوبنے سے 23 ہندو یاتری ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کشتی الٹنے کا حادثہ بودا قصبے کے نزدیک پیش آیا، ہندو یاتری مذہبی تہوار پر بودیشوری مندر جا رہے تھے۔ کشتی میں 50  سے زیادہ ہندو یاتری سوار  تھے،کشتی ڈوبنے کے حادثے میں لاپتا مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں