چوتھا ٹی ٹونٹی :پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیدی

چوتھا ٹی ٹونٹی :پاکستان کی انگلینڈکیخلاف بیٹنگ جاری
کیپشن: Fourth T20: Pakistan continues to bat against England

ایک نیوز نیوز :پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو3 رنز سے شکست دید ی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلےپاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی  ۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 166رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 167رنز کا ہدف دیا ۔جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 163رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 88رنز بنا کر نمایاں رہے ، بابر اعظم نے 36رنز کی اننگز کھیلی ۔شان مسعود 21اورآصف علی نے 13رنز بنائے ۔

انگلش بلے بازوں نے  167رنزکے ہدف میں بھرپور مزاحمت کی بین ڈکٹ نے 33ہیری بروک 34اور معین علی نے 29رنز کی اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ ویلی نے 11،فل سالٹ 8رنز بنا سکے ۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حارث روف نے 3تین ، محمد حسین نے 2محمد وسیم نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کپتان بابر اعظم نے کہا کہ گزشتہ میچ سے وکٹ بہت بہتر لگ رہاہے  امید ہے اس میچ میں پچھلے میچ سے کم سکور بنیں گے ۔جتنا کم سکور ہوگا وہ ہمارے لئے اچھا ہوگا ۔

 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیا ں کی گئی تھیں، آصف اور وسیم جونیئر کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یہ چوتھا ٹی ٹونٹی میچ تھا  اس سے قبل تین ٹوٹنی میچز میں دو میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ایک میچ میں کامیابی پاکستان کو ملی تھی ۔ پاکستان نے چوتھا ٹی ٹونٹی جیت کر سیریز دو دو سے برابر کردی ۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اپنا 200 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا۔ اب تک کھیلے گئے 199 میچوں میں پاکستان نے121 میچ جیتے ہیں، 70 میں اسے شکست ہوئی ہے، پانچ نامکمل رہے ہیں اور تین کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔