ایک نیوز نیوز: مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کے سکیورٹی اہلکار کی جانب سے بھی نازیبا اشارہ کیا گیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔
نواز شریف نے صحافیوں کی جانب ہاتھ اٹھا کر سلام کیا لیکن ان کے محافظ نے صحافیوں کو دیکھ کر نازیبا اشارہ کیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نے۔اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں عطا تارڑ نے بھرے ایوان میں بے ہودہ اشارہ کیا تھا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
تصویر میں دیکھا گیا کہ ن لیگی رہنما نے آئین کی کتاب ہاتھ میں اٹھا کر نازیبا اشارہ کیا۔ انہوں نے ایک ہاتھ میں آئین کی کتاب اور دوسرے ہاتھ کے اشارے سے گالی دی۔
دوسری جانب لیگی قائد نوازشریف کے گارڈ کی جانب سے نازیبا اشارہ کرنے پر سوشل میڈیا پر غم و غصے کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔