ایک نیوز نیوز : اپنی بیوی کو قتل کرنے والے ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کی پہلی دوبیویوں کے حوالے سے بھی تفصیلات منظر عام پر آگئیں ۔
ذرائع کے مطابق کھریلو ناچاقی کی وجہ سے ملزم شاہ نواز کی دو بیویاں پہلے ہی اسے چھوڑچکی ہیں ۔ ملزم شاہنواز کی پہلی بیوی نے شادی کے چند دن بعد ہی علیحدگی اختیار کر لی تھی جبکہ دوسری بیوی بھی صرف 6ماہ تک شاہنواز کے ساتھ رہ سکی اس کے بعد اس نے راستے علیحدہ کرلئے ۔ شاہنواز کی دوسری بیوی شادی کے 6 ماہ بعد اسے چھوڑ گئی تھی۔
ملزم شاہنواز اور مقتولہ سارہ کا 18 جولائی کو چکوال میں نکاح ہوا تھا، ملزم شاہنواز کسی بھی قسم کا کاروبار یا نوکری نہیں کرتا تھا اور وراثتی دکانوں کے کرائے پر زندگی گزار رہا تھا۔ شاہنواز نے اے لیول میں مسلسل فیل ہونے پر تعلیم ادھوری چھوڑی تھی اور پہلی دو بیویوں کی ملزم شاہنواز کو چھوڑنے کی وجہ گھریلو ناچاکی اور لڑائی جھگڑے تھے۔
مقتولہ سارہ کے خاندان کو حال ہی میں اس کی شادی کا معلوم ہوا تھا، مقتولہ سارہ اور شاہنواز کی باضابطہ شادی اور رخصتی کی بات دونوں خاندانوں میں چل رہی تھی۔یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کے فام ہاؤس میں ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا۔