ایک نیوز نیوز : سارہ قتل کیس میں ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کے ہاتھوں اپنی اہلیہ کے قتل کیس میں ایاز امیر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ سول جج زاہد ترمذی کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت سے ملزم کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے ایک روز کا ریمانڈ منظورکرلیا۔
اس موقع پر ایاز امیر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرا موکل مقدمے میں نامزد نہیں، ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں جبکہ پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ کیس ہائی پروفائل ہے اس لیے ملزم کے والد سے تفتیش ضروری ہےعدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ رپولیس کے حوالے کردیا ۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-25/news-1664109845-4801.mp4
واضح رہے کہ جمعہ کے روز ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ کا بے دردی سے قتل کردیا تھا،ذرائع کے مطابق سارہ کے قتل کیس میں 302 کے ساتھ دفعہ 109 بھی شامل کی گئی ہے اور ایاز امیر اور ان کی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔