ویڈیو؛ کرکٹر عثمان شنواری دوران میچ ہارٹ اٹیک سےجاں بحق

Sep 25, 2022 | 17:42 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز:  جوبلی کرکٹ گراؤنڈ لاہور میں کرکٹ میچ کے دوران عثمان شنواری نامی ویٹرن کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گئے ۔ 

لاہورمیں کارپوریٹ لیگ کےدوران کھلاڑی عثمان شنواری ہارٹ اٹیک سےجاں بحق۔فیلڈنگ کے دوران کھلاڑی عثمان شنواری اچانک گراؤنڈ میں گرگئے۔جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

تفصیلات کےمطابق افسوس ناک واقعہ برجر پینٹس اور فرائز لینڈ کی ٹیموں کے میچ کے دوران پیش آیا۔ 

عثمان شنواری فرائز لینڈ ٹیم کی نمائندگی کررہے تھے، عثمان شنواری کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جان بر نہ ہوسکے، کھلاڑی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ گزشتہ شام پیش آیا۔

واضح رہے کہ یہ عثمان شنواری نامی کرکٹر مقامی ہیں ، نام ایک جیسا ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر قومی کرکٹر عثمان شنواری کی وفات سے متعلق چلنے والی خبریں غلط ہیں۔ اسی سلسلہ میں عثمان شنواری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بھی تصدیق کی ہے کہ میں بالکل ٹھیک ہوں ۔

مزیدخبریں