ایک نیوز نیوز : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان بن سلیم نے ملاقات کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں تباہ کن سیلاب کے تناظر میں امدادی کوششوں اور پاکستان کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات سے قبل شیخ سلطان نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ شیخ سلطان نے آرمی ریلیف فنڈ کے لیے 2.5 ملین امریکی ڈالر کا عطیہ دیا۔ شیخ سلطان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر شیخ سلطان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اس کی قیادت مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔معزز مہمان نے پاکستان کے لیے ماحولیاتی انصاف کے معاملے کو عالمی فورمز پر اٹھانے کا عزم کیا۔ آرمی چیف نے پاکستان کی قیمتی اور بروقت حمایت پر شیخ سلطان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں پاکستان میں اقتصادی ترقی کے امور پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
شیخ سلطان نے آرمی چیف کو ڈی پی ورلڈ کی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا۔ شیخ سلطان نے آنے والے دنوں میں فلڈ ریلیف کی کوششوں کے لیے دوسرے ڈونرز کو لانے کی پیشکش کی۔ شیخ سلطان نے کا اہتمام کرنے اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان میں مدد کی ضرورت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے پر فخر عالم، ستارہ امتیاز کا بھی شکریہ ادا کیا۔