آرمی چیف/ڈی جی آئی ایس آئی اپنے نہیں میرٹ پر چاہئیں ، عمران خان

Sep 25, 2022 | 16:32 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز : چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نےبلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے  کہا ہے کہ عمران خان کو نہ اپنا آرمی چیف چاہیے  نہ آئی ایس آئی چیف چاہیے نہ اپنا چیف جسٹس چاہیے نہ نیب کا ہیڈ چاہیے، عمران خان کو یہ سب میرٹ پر چاہیے ۔ 

تفصیلات کے مطابق کرک میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مریم نواز کی سب سے بڑی کوالٹی ہے کہ اس سے سچ نہیں بولا جاتا،شہبازشریف کی آڈیو لیک سے سب چیزیں سامنے آچکی ہیں ۔شہبازشریف کی آڈیو ٹیپ میں تین چیزیں سامنے آئی ہیں۔ابھی تجارت کھلی نہیں مریم نواز کا داماد غیر قانونی مشینری ہندوستان سے لے رہا ہے، ان کا خدا صرف پیسہ ہے۔
ان کا کہناتھا کہ لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے، انہیں کوئی پرواہ نہیں، انہیں پیسہ نظر آتا ہے،یہ پیسے کے لیے کشمیریوں کی قربانیوں کو بھی نظر انداز کررہے ہیں ۔ ہم نے اپنے دور میں بھارت کیساتھ تجارت پر پابندی لگائی تھی۔اب یہ امپورٹڈ حکومت اس تجارت کو کھولنے کی کوشش کر رہی ہے۔5 اگست کو انہوں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے فیصلے کو ختم کیا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ نوازشریف کے دونوں بیٹے لندن میں ہیں کہتے  ہیں ہم پاکستان کے نہیں برطانیہ کے شہری ہیں، یہ اقتدار میں صرف پیسہ بنانے آتے ہیں، ملک غریب ہوگیا  اور ان کا خاندان امیرہوگیا۔

مزیدخبریں