ایک نیوز نیوز:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے بانی رکن اور ماہر قانون حامد خان کو پی ٹی آئی میں اہم عہدہ دے دیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے پارٹی کی ایڈوائزری کونسل بنا دی ہے جس کے چیئرمین حامد خان ہوں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 10رکنی ایڈوائزری کونسل میں رؤف حسن، نجیب ہارون، ارشد داد، جمال انصاری ااور خالد مسعود شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ سلیم جان، یعقوب اظہار، تسنیم نورانی اور بختیار قصوری کو بھی پی ٹی آئی کی ایڈوائزری کونسل کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایڈوائزری کونسل اہم قومی ایشوز پر پارٹی چیئرمین کو اپنی رائے اور سفارشات پیش کرے گی۔