ایک نیوز نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے میرے خلاف افسوسناک باتیں کیں۔ ہمیشہ شریف خاندان کے کام آئے ہیں ، انہوں نے میرے خلاف باتیں کرکے اپنی اصلیت ظاہر کردی ہے۔ ن لیگ کی اصلیت سب کے سامنے ہے اسی لئے مونس الہیٰ نے عمران خان کا ساتھ دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا چودھری ظہور الہیٰ کی برسی پر گجرات میں ظہور پیلس میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم باہر جاکر کہتے ہیں میں مانگنے نہیں آیا لیکن مجبور ہوں ، مجھے ڈر تھاشہباز شریف واپسی کی ٹکٹ بھی نہ مانگ لیں۔ عمران خان نے کال دی تو رانا ثنااللہ اسلام آباد سے باہر نکل کر دکھائیں۔ عوام کی خواہش پر گجرات کو ڈویژن بنا دیا۔ تعمیر و ترقی کے اقدامات آئندہ چند ماہ میں نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔
پرویز الہیٰ نے حالیہ ملکی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا اپنی مرضی کرنے والی اولاد کو پیار سے سمجھا کرواپس لانا ہی عقلمندی ہے۔یہاں بھی عقلمندی کا ثبوت آپ کو ایک دو ماہ میں نظر آنا شروع ہوجائے گا۔
وزیراعٖظم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہیٰ کا کہنا تھا شہباز شریف کو وزیراعظم بنا کر قوم کو کیا تحفہ پیش کیا گیا؟ شہباز شریف کی مغلیہ سوچ سے ہم پہلے ہی واقف ہیں۔اسلام آباد تک محدود اس خاندان کو ماڈل ٹاؤن کیس میں عمر قید کی سزا ہوگی۔بیرون ملک جا کر ایسا لگ رہا ہے شہباشریف واپسی کی ٹکٹ بھی مانگیں گے۔