شہر قائدمیں ڈینگی سے 32 افراد جاں بحق

Sep 25, 2022 | 12:13 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: شہر قائد میں رواں سال ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 32 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 257 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں رواں ماہ ڈینگی مریضوں کی تعداد 4 ہزار 318 ہوگئی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ افراد پانی اور پھلوں کے مشروبات کا استعمال رکھیں جبکہ پپیتے کے پتوں کا عرق بھی استعمال کریں۔

مزیدخبریں