ایک نیوز نیوز: سارہ قتل کیس میں پولیس نے ایاز امیر کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق شہزاد ٹاؤن پولیس نے ایاز امیر کو گرفتارکیا ۔صحافی ایاز امیر کو کو سارا قتل کیس میں گرفتار کیا گیا ،واضح رہے کہ آج اسلام آباد پولیس نے ایاز امیر کو مقدمے میں نامزد کیا تھا۔مقدمے میں اب 302 کے ساتھ دفعہ 109 بھی شامل کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایاز امیر اور انکی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کے فام ہاؤس میں ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو سر پر لوہے کی راڈ مار کر قتل کردیا تھا۔بعد ازاں ملزم شاہ نواز نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنی اہلیہ کو شک کی بنا پر قتل کیا ۔ملزم شاہنواز نے قتل سے پہلے بیوی کے ساتھ لڑائی کی اور اس کو زد و کوب کیا ۔ پولیس کے مطابق جب پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم جائے وقوعہ کو دھو رہا تھا۔ پولیس نے اسے موقع پر آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا اور قریبی تھانے منتقل کر دیا۔اب مقدمے میں ایاز امیر کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے