اوبر نے اپنی گاڑیاں الیکٹرک کرنے کا اعلان کردیا

Sep 25, 2020 | 13:32 PM

admin
اوبر اب الیکٹرک گاڑیاں چلائے گی،معروف آئن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے سال 2040 تک اپنی تمام گاڑیوں کو بجلی پر منتقل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اوبر ٹیکنالوجیز کارپوریشن کے بیان کے مطابق وہ تمام گاڑیاں الیکٹرک پر منتقل کرنے کے سلسلے میں سال 2025 تک 80 کروڑ ڈالر اپنے ڈرائیور پر خرچ کریں گے۔ کمپنی اپنے مقرر کردہ بجٹ کے ذریعے موجودہ گاڑیاں بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں میں تبدیل کرے گی۔

فروری میں کمپنی نے بتایا تھا کہ ان کے نیٹ ورک میں 50 کروڑ ڈرائیورز کام کر رہے ہیں،دوسری جانب امریکا اور کینیڈا میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے اوبر ڈرائیورز کو عام گاڑیوں کے ڈرائیورز کے مقابلے میں ہر ٹرپ پر ایک ڈالر اضافی ملے گا۔ امریکا میں اوبر کی حریف کمپنی لفٹ اپنی تمام گاڑیوں کو 2030 تک بجلی سے چلنے والی گاڑیوں میں بدلنے کا اعلان پہلے ہی کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی حکومت میں بھی الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی بجلی سے چلنے والے رکشوں، موٹرسائیکلز، سکوٹیز اور کاروں پر کام شروع ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں معروف رکشہ ساز کمپنی سازگار پیش پیش ہے۔
مزیدخبریں