لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جو تقریر کی وہ جندال کی تھی۔ اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ دھرنا ہوگا نہ استعفے ہونگے۔ یہ لوگ کسی کیخلاف تحریک اعتماد نہیں لائیں گے۔ اپوزیشن صرف سینیٹ انتخابات سے قبل دھینگا مشتی چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کرنا اعزاز کی بات ہے۔ اگر میں نے ٹیلی فون ڈیٹا لیک کر دیا تو قیامت آ جائے گی۔ انہوں نے تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ہاں میں پاک فوج کا ترجمان ہوں، مجھے اس بات کا فخر ہے۔ میں جوانوں کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر اپنی جان دینے کو تیار ہوں۔