قیدی وینوں پر حملے کے واقعہ پر شیخ وقاص اکرم کاردعمل سامنے آگیا 

قیدی وینوں پر حملے کے واقعہ پر شیخ وقاص اکرم کاردعمل سامنے آگیا 
کیپشن: The action of Sheikh Waqas Akram came to light on the incident of attack on prisoner vans

ایک نیوز:پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے قیدی وینوں پر حملے کے واقعہ پر ردعمل میں کہا ہے کہ ہمارے 80 سے زائد لوگوں کو آج سنگجانی تھانے کی ایف آئی آر میں عدالت پیش کیا گیا ،جج صاحب نے آج تمام ملزمان کو ڈسچارج کردیا ۔
انہوں نے کہا کہ جب ان ملزمان کو ڈسچارج کردیا گیا تو ان کی گرفتاری کسی اور مقدمے میں ڈال دی گئی ، پولیس حکام ملزمان کو اٹک جیل کی طرف لے جارہے تھے، 26 نمبر چونگی کے قریب تینوں قیدی وینوں کو روک کر متعلقہ ایس ایچ او شبیر تنولی نے قیدی وین کا شیشہ توڑا اوراس قیدی وین میں ہمارے پی ٹی آئی ورکرز ، ایم پی ایز اور سرکاری ملازم بھی موجود تھے۔
وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ضد کی گئی اور ہمارے ورکرز کو مجبور کیا گیا کہ آپ وہاں 
سے بھاگیں پولیس نیا تماشہ کر رہی ہے ،ہمارے ورکرز ، ایم پی ایز وہاں کھڑے ہیں پولیس ہمارے لوگوں کو خود کہہ رہی ہے کہ بھاگو۔